ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات کی دوبارہ بحالی کا اعلان
ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا سلسلہ 29 نومبر سے بحال ہو گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری اور یورپی یونین کے رہنما اینریکی مورا نے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کے بعد علی باقری نے مذاکرات کا سلسلہ بحال ہونے کا اعلان کیا۔
علی باقری کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں ایران پر عائد غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیاں اٹھانے پر بات چیت ہو گی۔
بائیڈن انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب راب مالے مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018 میں جے سی پی او اے سمجھوتے سے امریکا کو الگ کرکے ایران پر پابندیاں لگا دی تھیں۔
تاہم جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران ہی اعلا ن کیا تھا کہ وہ منتخب ہوئے تو امریکا کو اس اہم معاہدے کا دوبارہ حصہ بنایا جائے گا۔
Leave A Comment