ایشیا اردو

 پتوکی کے نواحی علاقہ گوپےرا میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے  سرکاری زمین پر قائم تمام تجاوزات کو مسمار کردیا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور نے  میڈیا سے گفتگو میں کہا عرصہ دراز سے قبضہ مافیا نے چھ کنال تین مرلہ سرکاری اراضی پر قبضہ جما رکھا تھا جسکی کل مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے جسے واگزار کروالیا گیا ہے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران انکروچمنٹ عملہ کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی اور کہا تحصیل بھر میں سرکاری جگہوں پر قبضہ مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی جن دیہی علاقوں میں چھپڑ پر قبضہ ہے انہیں جلد واگزار کروا لیا جائےگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار