ایشیا اردو

 پروگراموں میں داخلہ جات کے لیے کل مورخہ6.12.2021بروز پیر آخری تاریخ ہے۔ جن پروگراموں میں داخلہ جات جاری ہیں ان میں بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی ایڈ(1.5سالہ،2.5سالہ،4سالہ)،بی بی اے (4سالہ)،بی ایس  پروگرامز میں پاکستان سٹڈیز،اردو،اسلامیات(جنرل،قرآن اور تفسیر،شریعہ،حدیث اور حدیث سائنسز،سیرت کا مطالعہ،درس نظامی اور بین المذاہب کا مطالعہ)،عربی،اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس،انگلش،جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز،انٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز،ماس کمیونیکیشن اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (سپلائی چین مینجمنٹ،انوائرمینٹل ہیلتھ اینڈ سیفٹی،جینڈر اینڈ وویمن سٹیڈیز،ہیومن ریسورس مینجمنٹ)، سر  ٹیفکیٹ کورسز(لغت الاقرآن،اللسان العربی،عربی بول چال،لائبریرین شپ،لیٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن،فرینچ آن لائن، پبلک ہیلتھ)  اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان بزنس ایڈمنسٹریشن (اسلامک بینکنگ، HRM،مارکیٹنگ) اور دوسالہ ماسٹر پروگرامزمیں ایچ ای سی کی خصوصی منظوری کے تحت ایم اے(اردو،کامرس،عربی،تاریخ،ٹیفل،اسلامیات،لائبریری سائنسز)،ایم ایس میں (اکنامکس،ماس کمیونیکیشن،پاکستان سٹڈیز،پبلک نیوٹریشن،فاریسٹری ایکسٹینشن،جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز،سوشیالوجی،ایڈمنسٹریٹیو سائنسز، انوائرمینٹل ڈیزائن) شامل ہیں یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان قیصر عباس کاظمی نے کہی۔
 انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی  سائنس مضامین میں فزکس،کیمسٹری،ریاضی،شماریات،باٹنی اور مائیکروبیالوجی شامل ہیں۔ٹیچر ٹریننگ پروگراموں میں ایم اے (ڈسٹنس اینڈ نان فارمل ایجوکیشن)،ایم (ٹیچر ایجوکیشن)،ایم اے(ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ)،ایم اے (سپیشل ایجوکیشن)،ایک سالہ ایم ایڈ سپیشلائزیشن کے مطابق،ایلیمنٹری ٹیچر ایجوکیشن،ٹیچر ایجوکیشن،ڈسٹنس اینڈ نان فارمل ایجوکیشن،سائنس ایجوکیشن شامل ہیں ان پروگرامز میں طلباء وطالبات کل مورخہ6۔دسمبر2021تک داخلہ لے سکتے ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم  اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں۔آن لائن اپلائی کا طریقہ کار تمام پرواگراموں کی پراسپیکٹس میں درج ہے۔جن طلباء و طلبات  کے پاس انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولت نہیں ہے وہ علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں موجودانٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولت سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔     

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار