ایشیا اردو

ملتان  ڈیپارٹمنٹ آف آرتھوپیڈک سرجری نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے کانفرنس روم میں کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی۔ کانفرنس میں شعبہ آرتھوپیڈک سرجری نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران سمیت ملتان ڈویژن کے دیگر ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں آرتھوپیڈک کے شعبے میں جدید رجحانات اور طریقہ علاج کے حوالے سے مقررین نے خطاب کیا۔ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ اس ورکشاپ میں موجود ریے۔ ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے منتظمین اور شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کی

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار