ایشیا اردو

سوسائٹی آف آبسٹیٹریشن اینڈ گائناکالوجسٹ ملتان چیپٹر اور شعبہ امراض نسواں وارڈ 16  کے زیر اہتمام ڈاکٹرز کو فیملی پلاننگ کے جدید طریقوں سے روشناس کرانے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد تھے۔  معروف گائناکالوجسٹ و سابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر نے خصوصی طور پر اس ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں نشتر ہسپتال ملتان، فاطمہ جناح ہسپتال ملتان، سی ایم ایچ میڈیکل کالج ملتان، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، سول ہسپتال ملتان کے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سربراہ شعبہ امراض نسواں اس اہم ورکشاپ کی سرپرست اعلیٰ تھیں جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر رجسٹرار شعبہ امراض نسواں ڈاکٹر نادیہ نے انجام دیئے۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ عطا اللہ خان، ڈاکٹر سجاد مسعود، ڈاکٹر نادیہ تاج، ڈاکٹر شائستہ انجم، ڈاکٹر منزہ لطیف، ڈاکٹر رمضان، ڈاکٹر شگفتہ تبسم، ڈاکٹر عمارہ سحر نے فیملی پلاننگ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جس کے بعد شرکاء کو مختلف ماڈلز پر عملی ٹریننگ دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شعبہ صحت سے وابستگی کے حوالے سے ہم سب کو شادی شدہ جوڑوں کو فیملی پلاننگ اپنانے کی طرف راغب کرنا چاہیے تاکہ والدین اپنے وسائل کے مطابق فیملی سائز کا تعین کرکے خوشحال زندگی گزار سکیں۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ فیملی پلاننگ کی سہولتوں تک رسائی اور ممانع حمل کے جدید طریقوں سے آگاہی معاشرے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہے اس اہم ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے منتظمین اور شرکاء میں اعزازی شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار