ریاض: سعودی حکومت نے 58 ممالک کےعازمینِ حج کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق عازمین کی آمد کو آسان بنانے کے لیے ای پلیٹ فارم متعارف کروایا گیا ہے۔
سعودی وزارت حج کے مطابق یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے ای پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا ہے،  ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے، ٹکٹ اور ای پیمنٹ  سمیت دیگرسہولتیں میسر ہوں گی۔
وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق پلیٹ فارم سے فرانس، جرمنی، امریکا، برطانیہ، اٹلی، برازیل، اسپین،  کینیڈا، نیدرلینڈز،  بیلجیئم، آسٹریا، آسٹریلیا، بلغاریہ، ارجنٹائن، یونان، جارجیا، سوئٹزرلینڈ، قبرص اور  ڈنمارک سمیت دیگر ممالک کے عازمین فائدہ اٹھا سکیں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار