فضائی آلودگی ایک خوفناک عالمی مسئلہ بن چکی ہے، اسی بنا پر میساچیوسیٹس آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے اوپن سورس اور کم خرچ آلہ بنایا ہے جسے گاڑی میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔
فلیٹ برن نامی یہ آلہ اتنا ارزاں ہے کہ دنیا بھر کے لوگ اسے استعمال کر سکیں گے، اس کے تمام اجزا تھری ڈی پرنٹنگ سے تیار کئے گئے ہیں جن پر کم لاگت آئی ہے، روایتی سینسر بہت مہنگے اور بھاری بھر کم ہوتے ہیں جبکہ فلیٹ برن ایک بہترین ایجاد ہے۔
ایم آئی ٹی کی سینس ایبل لیب سے وابستہ کارلو ریٹی اور ان کے ساتھی اس کے موجد ہیں، اس ٹیم نے دنیا بھر کے کئی بڑے شہروں میں اس کی آزمائش شروع کر دی ہے، اگلے مرحلے میں اسے ’سٹی اسکینر‘ منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت اور دیگر تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔
ماہرین نے بتایا کہ وہ گزشتہ 5 برس سے اس پر کام کر رہے تھے اور اب اس کا پہلا نمونہ سامنے آیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار