سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار