انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے پاک فوج کو ریڈ لائن قرار دے دیا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ فوج پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے، پاک فوج کی حرمت ہم پر فرض ہے، کسی تھرڈ ورلڈ ملک میں بھی ایسا نہیں ہوتا، اداروں کے خلاف یہ سوچی سمجھی سازش ہے، یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ فوج ہے تو ہم ہیں، فوج کسی بھی ملک کی ریڈ لائن ہوتی ہے، پاکستان آرمی، پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا، شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اس کے علاوہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا،فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل ناقابل معافی ہے۔
انگلینڈ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے،ان شرپسندوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار