ناسا کے رووَر نے پہلی بار مریخ پر اتنی آکسیجن پیدا کرلی ہے کہ ایک خلا باز اس کو استعمال کر کے 3 گھنٹے تک سیارے پر زندہ رہ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فروری 2021ء میں مریخ پر لینڈنگ کرنے والے ناسا کے رووَر نے اپنی مشین میں نصب آکسیجن پیدا کرنے والی ڈیوائس موکسی کا استعمال کرتے ہوئے 2 سالوں کے دوران وقفے وقفے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو تبدیل کرکے آکسیجن پیدا کی۔
رپورٹس میں ناسا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مریخ پر پہنچنے کے بعد سے مائیکرو ویو سائز کے آلے نے 4.3 اونس (122 گرام) آکسیجن پیدا کی ہے، یہ مقدار ایک کتے کے 10 گھنٹے سانس لینے کے برابر مقدار ہے، یہ کامیابی امید دلاتی ہے کہ انسانی زندگی ایک دن سرخ سیارے پر برقرار رہ سکتی ہے۔
اس حوالے سے واشنگٹن میں ناسا ہیڈ کوارٹر میں سپیس ٹیکنالوجی مشن ڈائریکٹوریٹ رکن سائنسدان ٹرڈی کورٹس نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم ایک ایسے مستقبل کے قریب آ گئے ہیں جس میں خلاباز زمین سے دور سرخ سیارے پر رہ سکتے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار