ایشیا اردو

چوہدری عبدالیقوم

پولیس تھانہ پاک گیٹ نے سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کے احکامات کی روشنی میں دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے دو مشکوک کار سوار افراد کے قبضہ سے 2400 چاکلیٹ بم آتشی اور 260 انار آتش بازی برآمد کرلیے۔ ملزمان کی شناخت سبطین حیدر ولد محمد رمضان سکنہ منڈی یزمان اور مجاہد حسین ولد طارق جاوید سکنہ اندرون لوہاری گیٹ سے ہوئی

کاروائی سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ایس پی سٹی ڈویژن نعیم شاہد کی زیر نگرانی ، ڈی ایس پی حرم گیٹ ہمایوں افتخار کی سربراہی میں ایس ایچ او پاک گیٹ محمد زبیر نے ایس آئی مشتاق احمد و تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے بڑی مقدار میں چاکلیٹ بم و آتشیں انار برآمد کیے

ملزمان کے خلاف تھانہ پاک گیٹ میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار