ایشیا اردو

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نیشنل سٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین لانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 13 سے 22 دسمبر تک تین ٹی ٹونٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز ہونے ہیں جس کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی ہے،۔ پاکستان نے اس سال 17 ٹی ٹونٹی جیتے ہیں اور آخری 10 مکمل شدہ میچز میں 9 کامیابیوں کیساتھ ویسٹ انڈیز کیخلاف میدان میں اترے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے T20I میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتیں 250 سے 2000 روپے مقرر کی ہیں۔ جنرل انکلوژرز (انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادران، نسیم الغنی اور وسیم باری) کی سیٹوں کی قیمت 250 روپے ہے۔ فرسٹ کلاس انکلوژرز (آصف اقبال، ماجد خان، قائد، وقار حسن اور ظہیر عباس) کی قیمت 500 روپے ہے۔ پریمیم انکلوژرز (عمران خان اور وسیم اکرم) کی ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے رکھی گئی ہے جب کہ وی آئی پی انکلوژرز (فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد) کی ٹکٹوں کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی ہے ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار