سول ایوی ایشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی طیارے کی پاکستانی فضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت مانگی گئی تھی، بھارتی وزیراعظم کے اٹلی آنے اور جانے کے لیے فضائی حدود استعمال ہوگی۔
گذشتہ روز بھارت کا مسافر طیارہ شارجہ جانے کیلئے پاکستانی فضائی حدود میں آگیا تھا ، پائلٹ نے داخل ہونے سے قبل پاکستانی حکام سے اجازت طلب کی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے نے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی، ایئر بس 320نے دوران پرواز پاکستان کی فضائی حدود کو بھی استعمال کیا۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے کی جانب سے خصوصی اجازت طلب کی گئی تھی، سی اے اے نے بھارتی طیارے کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار