ایشیا اردو/مانٹرنگ ڈیسک

ڈھاکا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کا میچ ڈرا ہوگیا۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔
پاکستان نے آخری چار منٹ میں گول کرکے اسکور برابر کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جاپان کا میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم اپنا چوتھا میچ میزبان بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، یاد رہے کہ ایونٹ میں بھارتی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ قومی ٹیم کے دو پوائنٹس ہیں۔
بنگلہ دیش روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کیونکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے قومی ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تاہم کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، بالخصوص فزیکل فٹنس اور ٹیکٹیکل انڈر سٹینڈنگ شامل ہے، جس کے باعث کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار