پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی کی زیر صدارت ان کیمرہ اجلاس ہوا ، جس میں بھارتی فورسز کے جبری قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا یوم سیاہ بھرپورطریقےسےمنایاجائےگا، اسلام آباد ریڈ زون میں بینرز اور ہولڈنگز لگا دیئے گئے ہیں۔
دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانے یوم سیاہ پر بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے۔ پارلیمانی کمیٹی کشمیر نے مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ ماورائےعدالت اقدامات پراظہارتشویش کرتے ہوئے نہتےکشمیریوں کی گرفتاری اور ماورائےعدالت قتل کی مذمت کی۔ کشمیر کمیٹی نے پاک بھارت میچ کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں کریک ڈاؤن کی بھی مذمت کی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار