ایشیا اردو/پی سی بی 

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔
بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پاکستان نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی بیٹنگ
128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور انتہائی سست انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا۔
دونوں نے 10 اوورز میں 56 رنز بنائے، 11ویں اوور میں بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
12ویں اوور میں 61 رنز پر محمد رضوان بھی آؤٹ ہوئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔
محمد نواز اور محمد حارث چوتھی وکٹ کی شراکت میں پاکستان کی کشتی کو پار لگانے کی کوشش کرنے لگے۔ اسی دوران محمد نواز بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔
نواز کے جانے کے بعد حارث کا ساتھ نبھانے شان مسعود میدان میں اترے، دونوں نے اننگز کو آگے بڑھایا۔
121 رنز پر حارث ایک شاندار شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔
126 رنز پر افتخار احمد بھی اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔
19ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان نے ہدف حاصل کرلیا۔
بنگلا دیش کی بیٹنگ
انتہائی اہم میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کو پہلی کامیابی 21 رنز پر لٹن داس کی صورت میں ملی، انہیں 10 رنز کے اسکور پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔
لٹن داس کے بعد نجم الحسین شانتو اور سومیا سرکار نے اپنے خطرناک عزائم ظاہر کئے لیکن شاداب خان اس خطرناک پارٹر شپ کو 73 رنز کے مجموعی اسکور پر توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ سومیا سرکار 20 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
اگلی ہی گیند پر شکیب الحسن بھی میدان بدر ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ایک بار پھر کھیل میں واپس آگیا۔
ایک اینڈ پر بنگلا دیش کے بلے باز آؤٹ ہورہے تھے اور دوسری طرف اوپنر نجم الحسین شانتو مسلسل اسکور کررہے تھے۔ انہوں نے نصف سنچری اسکور کی۔
بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 14 ویں اوور میں 91 رنز پر افتخار احمد نے حاصل کی۔ نجم الحسین شانتو کو افتخار احمد نے بولڈ کیا۔
میچ میں بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 17ویں اوور میں 107 رنز پر گری جب شاہین شاہ آفریدی نے مصدق حسین کو 5 رنز پر بولڈ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے اسی اوور میں نور الحسن کی بھی وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو ساتویں کامیابی بھی شاہین شاہ آفریدی نے مصدق حسین کو آؤٹ کرکے دلائی۔
حارث رؤف کے ہاتھوں بنگلا دیش کا آٹھواں کھلاڑی آؤٹ ہوا۔
اس طرح بنگلا دیش نے 20 اوورز میں 127 رنز بنائے۔
شاہین کی عمدہ بولنگ
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شاہین شاہ آفریدی رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاداب خان نے 2 جب کہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔
قومی پلیئنگ الیون
پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار