ایشیا اردو

پاکستان کے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں قائم ہائی کمیشن نے سکہ خان کو ویزہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق سکہ خان کوپاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق سے ملنے کیلئے ویزہ جاری کیا گیا۔پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سکہ خان کو اپنے خاندان کے دیگر افراد سے ملنے کیلئے ویزا جاری کیا گیاہائی کمیشن کے مطابق دونوں بھائی 74 سال بعد کرتار پور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔
ہائی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویزہ فری کرتارپور کوریڈور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکہ خان نے سی ڈی اے آفتاب حسن خان سے بھی ملاقات کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو بھائی 74 سال بعد کرتارپور میں ملے تھے۔
دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، دونوں بھائی ایک دوسرے سے گلے ملے اور زارو قطار روتے رہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار