ایشیا اردو

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے ایک اور خوش خبری۔  کچھ دن پہلے پاکستان میڈیکل کمیشن کے وفد نے معیار تعلیم اور طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے  مختلف شعبوں کا دورہ کیا تھا۔ حالیہ رپورٹ میں پی ایم سی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں اعلی معیار تعلیم اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بدولت اس پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کے لیے منظوری دے دی ہے۔ آس حوالے سے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے طبی حلقوں نے اس اہم سنگ میل حاصل کرنے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور تمام فیکلٹی ممبران اور دیگر سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا ہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ایک شاندار ٹیم ورک کی نتیجہ ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار