ایشیا اردو

چھٹی چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 2021 کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی شوٹنگ رینج پی این ایس بہادر کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
    سندھ، پنجاب، تینوں مسلح افواج، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن، بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، واپڈا، سندھ رینجرز، سندھ پولیس اور کراچی کے مختلف شوٹنگ کلبوں کی ٹیموں پر مشتمل 400 سے زائد شوٹرز نے ایونٹ میں حصہ لیا اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
 پاک بحریہ کی میزبانی میں ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ کی نگرانی نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کی۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں اورمنتظمین میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرالبحر نے کھیلوں کی  قومی ٹیموں کی صلاحیتوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ملک کا نام مزید روشن کرنے کے لیے میدان میں اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے افسران، ایونٹ کے شریک شوٹرز اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
    دفاعی چیمپئن پاکستان نیوی ٹیم نے مسلسل چھٹی بار چیمپئن شپ جیت کر فاتح کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار