ایشیا اردو

 انٹیلی جنس پر مبنی ایک مشترکہ آپریشن میں، پاکستان بحریہ نے پاکستان کسٹمز، بلوچستان کے ساتھ مل کر بلوچستان کے ساحل کے قریب سمندر میں شراب کی 4600 بوتلیں پکڑ لیں۔ ضبط کی گئی شراب کی مالیت تقریباً 70 ملین روپے ہے۔ بعد ازاں ضبط شدہ شراب، اسمگلنگ کے جہاز اور پکڑے گئے اہلکاروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کا کامیاب انعقاد پاک بحریہ کا پاکستان کے میری ٹائم زونز میں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دیتے ہوئے اپنی ساحلی پٹی اور سمندر میں کسی بھی غیر قانونی اقدام کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں قانونی نظم قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔
 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار