لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کالعدم تنظیم کے معاملے پر حکمرانوں کو انا ختم کرکے مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ کہتے ہیں حکمرانوں کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ امن بحال ہو جب دونوں اطراف سے اپنے ہی مسلمان مر رہے ہوں تو نقصان کس کا ہورہا ہے۔
پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومتوں کی کوئی انا نہیں ہوتی، خون خرابےکےذمہ دارنہ بنیں، پولیس کے شہید اور بے گناہ مارے جانے والے لوگ کیا کسی سے کم مسلمان ہیں، شہیدوں کی بیواؤں اور بچوں سے پوچھیں وہ کس حال میں ہیں، سینکڑوں پولیس اہلکارزخمی ہیں، ساری صورتحال میں نقصان صرف اپنےملک کا ہورہا ہے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار