بہاولپور میں مسافر بس نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ بہاولپور کی حدود میں قومی شاہراہ پر نوشہرہ جدید کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 17 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو بس سے نکال کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار