مانٹرنگ ڈیسک

ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق مشہد سے اڑان بھرنے والے نجی کمپنی کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث اصفہان کی ایک سڑک پرایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایمرجنسی لینڈنگ میں 5 مسافرمعمولی زخمی ہوگئے۔
طیارے میں 119 مسافرسوارتھے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مسافروں اورعملے کے ارکان کو ہوابھری سیڑھیوں کی مدد سے طیارے سے باہرنکالا گیا۔
2020  میں بھی ایک ایرانی طیارے کوفنی خرابی کی وجہ سے ائیرپورٹ سے باہرسڑک پرلینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق ایرانی ہوائی کمپنیوں کے پاس موجود طیارے پرانے ہوچکے ہیں اورعالمی پابندیوں کے باعث اسپئیرپارٹس بھی نہیں خریدے جاسکے ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار