شجاع آباد میں مسافر وین نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ٹریفک کا افسوسناک حادثہ شجاع آباد کے علاقے عیسیٰ والی پل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں خاتون اور نوجوان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی ہونے والے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثے کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار