پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے لیے 12 جون کو  اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر بات چیت ہوگی جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ ، پاکستان کپ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے ایونٹس پر  بھی بات چیت ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیک ہلڈرز کو ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچرپر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ڈیپارٹمنٹس کے حوالے سے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ڈیپارٹمنٹس کے کردار پر بات ہو گی۔
رواں برس ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں ریجنل ٹیموں کے ساتھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار