مہنگائی کے خلاف حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک  موومنٹ (پی ڈی ایم)  آج ڈیرہ غازی خان میں احتجاجی جلسہ کرے گی۔
جلسے سے  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر  رہنما خطاب کریں گے۔
 ڈیرہ غازی خان میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور سیاسی قائدین کے لیے اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر  اور ممبر قومی اسمبلی رانا  ثناء اللہ کا اپنے ایک بیان میں  کہنا تھا  کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے، بڑھتی مہنگائی  اور بے روزگاری نے غریب اور  مڈل کلاس طبقے کے لیے جینا ناممکن بنا دیا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی زیادہ ہوتی نظر  آ رہی ہے، بدترین صورت حال سے ملک کو نکالنے کے لیے شفاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار