آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔
میچ کا چوتھا روز
آسٹریلیا نے میچ کی دوسری اننگز 233 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 450 رنز کا بڑا ہدف دے دیا، تاہم ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو دو رنز پر ہی پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر عبداللہ شفیق دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 17 رنز پر گری، کپتان شان مسعود بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے اور دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کا تیسران نقصان 19 رنزکے مجموعے پر ہوا جب امام الحق نے محض 10 رنز بنا کر ہی پویلین کی راہ لی۔
قومی ٹیم کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، سابق کپتان صرف 14 رنز بنا کر ہی چلتے بنے، وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر مچل سٹارک کا شکار ہوئے اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز سے کیا۔
آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی،خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،  میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ دوسری اننگز کے 233 رنز پر گری جب شاہین آفریدی کی گیند پر عثمان خواجہ 90 رنز بنا کر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
میچ کا تیسراروز
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی، خرم شہزاد کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے، میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 5 رنز پرگری، لبوشین بھی 18 گیندوں پر 2 رنز بنا کرخرم شہزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی بلے باز سٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ 34 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
قبل ازیں دن کے آغاز پر پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں 271 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے نتیجے میں پاکستان کو 216 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان ٹیم نے تیسرے روز اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا، دن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا، جبکہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچل مارش نے پویلین کی راہ دکھائی۔
امام الحق 62 رنز پر نیتھن لائن جبکہ سرفراز احمد محض 3 رنز بنا کر مچل سٹارک کا شکار بنے، سعود شکیل کو 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف کو 9 رنز پر پیٹ کمنز نے پویلین چلتا کیا، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی چار رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
میچ کا دوسراروز
گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔
دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
میچ کا پہلاروز
میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگ کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگ میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پہلے روز پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لی۔
آسٹریلین سکواڈ
پاکستان کیخلاف میچ کیلئے پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔
پاکستانی سکواڈ
دوسری جانب قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد نے ڈیبیو کیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار