پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،2 پولیس اہلکارسمیت 5 افراد زخمی
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے وارسک روڈ پیر بالا میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس وین کے قریب تقریبا 9بجے آئی ای ڈی دھماکا اس وقت ہوا جب اہلکار ورسک روڈ پر معمول کے گشت پر تھے۔
کیپٹیل پولیس افسر (سی سی پی) او قاسم علی خان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، اس کے علاوہ 3راہگیر بھی زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی یو) کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی ) ارشد خان نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، 6سے7مشتبہ افراد کوبھی تفتیش کےلیے حراست میں لےلیا گیا ۔
Leave A Comment