ایشیا اردو

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا ہدف191رنز کا 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا، حسین طلعت 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی اننگز

191رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کیڈ مور اور یاسر خان نے کیا،یاسر خان 30 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، کیڈ مور کی اننگز کا خاتمہ 22سکور کے بعد محمد نواز کی گیند پر ہوا،حیدر علی کو بھی محمد نواز نے ہی 19رنز پر پویلین کی راہ دکھائی،حسین طلعت نے 29 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور جیمز فالکنر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے،ردرفورڈ نے 10 رنز بنائے اور نسیم شاہ کا شکار بنے۔
پشاور زلمی نے 191 رنز کا ہدف  5 وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا،حسین طلعت نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،شعیب ملک 48 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز اننگز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور اوپنرز احسن علی اور وِل اسمیڈ کے درمیان 155 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی۔
تاہم کوئٹہ کو پہلا نقصان احسن علی کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 46 گیندوں پر 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن دوسری طرف سے وِ ل نے شاندار بیٹنگ کو جاری رکھا  لیکن وہ میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوگئے اور اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔
انہوں نے 62 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،اس کے علاوہ بین ڈکٹ صفر اور افتخار احمد 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
زلمی کی جانب سے ثمین گل اور عثمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار