ملتان 

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کےلیے آپریشنز جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں معروف ہوٹل کو کھلے مصالحوں کے استعمال فریزر میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 25 ہزار، فش شاپ کو رینسڈ آئل استعمال کرنے، ساہیوال میں بیکری کو پروڈکشن ایریا میں مردہ حشرات پائے جانے پر 10، 10 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔اسی طرح وہاڑی میں گڑائنڈنگ یونٹ کو خام مال میں کاکروچ پائےجانے، ایکسپائرڈ فلیورز کی موجودگی پر 12 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی جی خان میں ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 15 ہزار جبکہ لیہ اور رحیم یار خان میں بیکریز کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی موجودگی، واشنگ ایریا میں بدبودار پانی جمع ہونے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار