ایشیا اردو

پی ایچ اے ملتان کے زیرِ انتظام مختلف پارکس و گرین بیلٹس پرلگائے گئے گیندے کے پھول کی پنیریوں کی بہتر نشونما کے لئے کھاد ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ کی ہدایات پر مختلف علاقوں میں جو پھول اور پنیریا ں لگائی گئی ہیں ان کی بہتر نشوونما کے لئے کھاد ڈالی جا رہی ہے۔اور دیگر پارکوں اور گرین بیلٹس پر پھولوں اور پودوں کو بتدریج کھاد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
    ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملتان شہر میں لگے درختوں، پودوں اور پھولوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ اور کلین اینڈ گرین مہم کو پایہء تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار