اسلام آباد: پی آئی اے کا حالیہ سال میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا دوسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ 

ایئربیس 320 طیارہ چھے سال کی لیز پر حاصل کیا گیا۔ طیارہ فرانس کے شہر پرپیگنن براستہ مصر اسلام آباد پہنچا۔ اے 320 طیارہ آئندہ چند روز میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں باضابطہ طور پر شامل ہو جائے گا ۔
قومی ایئرلائن نے تین ہفتے قبل بھی ڈرائی لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا تھا جو کہ آپریشن کا حصہ بن چکا ہے ،سی ای او پی آئی اے موجودہ انتظامیہ کے دور میں یہ تیسرا طیارہ ہوگا جو کہ پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنا۔ پی آئی اے طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے بیڑے میں ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 11 ہوگئی۔
پی آئی اے بزنس پلان کے مطابق مزید طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بنیں گے۔ پی آئی اے نئے اور بہتر طیاروں کے حصول سے پی آئی اے کے پراڈکٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ پی آئی اے نے حالیہ دونوں میں آپریشن اور سیفٹی کے تمام بین الاقوامی معیار میں بہتری حاصل کی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار