اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، انھوں نے اسٹیٹ بینک میں3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے1.2ارب امریکی ڈالربھی دیں گے، دنیا کو اشیا کی بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے ، اس کے باوجود سعودی عرب نے مدد کی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار