ریاض: سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری سے ملاقات کی ۔

سعودی عرب میں منعقد ہ گرین انشیٹو کانفرنس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب میں منعقد ہ گرین انشیٹو کانفرنس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری سے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیاافغانستان میں معاشی بدحالی کے سبب ہونے والے ممکنہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ افغان عوام بہتری کی جانب گامزن ہوسکیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز کا سامنا ہے جنھیں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دس بلین ٹری منصوبہ شروع کیا ہے۔۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیاافغانستان میں معاشی بدحالی کے سبب ہونے والے ممکنہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ افغان عوام بہتری کی جانب گامزن ہوسکیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور چیلنجز کا سامنا ہے جنھیں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دس بلین ٹری منصوبہ شروع کیا ہے۔
جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ پاکستان ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں منفی اثرات کو روکنے کے لئے جو اقدامات کر رہا ہے وہ اہم ہیں۔ جوبائیڈن انتظامیہ اس تعاون کو مزید بڑھائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار