ایشیا اردو

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں  ڈاکٹروں کی پی جی آر ٹریننگ اور ہاوس جاب شروع کروانے،لاہور اور جنوبی پنجاب  ہیلتھ سیکرٹریٹ سے ڈاکٹروں کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن ،میٹرنٹی میڈیکل چھٹیوں اور ہاوس رینٹ الاونس میں ناجائر کٹوتیوں کے معاملے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم سے ملاقات، مطالبات کے جلد حل کی یقین دہانی، پی ایم اے ملتان کے وفد نے گزشتہ روز صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف کی قیادت میں سیکرٹری  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم سے ہیلتھ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے انہیں بتایا کہ  ہسپتالوں مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کی میڈیکل/میٹرنٹی چھٹیوں اور ہاوس رینٹ الاونس میں ناجائز کٹوتیاں کی جا رہی ہیں جبکہ اس وقت ہسپتالوں میں افرادی قوت بڑھانے کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے لئے ہاوس جاب اور پی جی آر ٹریننگ کا آغاز فوری ہونا چاہئے، ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سمیت وفد میں شامل دیگر ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس وقت ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب اور سیکرٹریٹ لاہور دونوں جانب سے ڈاکٹروں کے تبادلے جاری ہیں جس سے ڈاکٹر شدید ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں،جبکہ 24 گھنٹے کھلے رہنے والے دیہی و بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن سمیت ایوننگ اور نائٹ شفٹوں میں سٹاف کی تعداد بڑھانے اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سہولیات میں فوری اضافہ کرنے کی فوری ضرورت ہے،اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ جلد جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں پی جی آر ٹریننگ اور ہاوس جاب شروع کروائی جائیگی جبکہ اب ڈاکٹروں کے تمام مسائل جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ سے ہی حل ہوں گے جبکہ دیگر تمام مسائل کو  فوری حل کیا جائے گا۔وفد میں ڈاکٹر رانا خاور ،ڈاکٹر احمد خلیل ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر خرم ملک ،عمران مزاری و دیگر شامل تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار