ملک بھر میں آج 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔
یہ دن بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی شہادت سے منسوب کیا گیا ہے۔
ایف سی کمانڈنٹ سمیت فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 300 سے زائد افسران اور اہل کاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
محسن نقوی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی پولیس شہدا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہدا اور ان کی لازوال قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
آئی جی پنجاب
یوم شہدا پنجاب پولیس کے موقع پر الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا پولیس کے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو شایان شان خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہم مذہبی انتہا پسندوں سے ڈرتے ہیں نہ سیاسی جنون پن سے، ہم کچے کے آپریشنز سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم کبھی شکست نہیں مانیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملیز میرا خاندان ہے، شہدا کے فنڈز میں ایک کروڑ سے زائد کا اضافہ کیا جا رہا ہے، ہر شہید کی فیملی کو گھر دیا جائے گا۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا ہم نے کرپشن کر کے اپنی بے عزتی نہیں کروانی، جہاں ہماری کوتاہی ہوگی ہم اپنے آپ کو ٹھیک کریں گے۔
عثمان انور کا کہنا تھا ہم سوشل میڈیا کے بد مست ہاتھیوں کا جواب پیار سے دیں گے، ہم گالیوں کا جواب خدمت سے دیں گے، صوبے کی پوری پولیس آگے بڑھے اور پنجاب میں بدمعاشی کا خاتمہ کرے۔
آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں، شہدا کے اہلخانہ کے لیے محکمہ پولیس ان کا وارث اور کفیل ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس کی قربانی سے ہی ملک میں امن کا قیام ممکن ہوتا ہے۔
کراچی میں پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں اغوا، قتل، دہشتگردی میں بھی کم وسائل کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ آج کا دن ایڈیشنل آئی جی کے پی صفوت غیور کے نام سے منسوب ہے جن کی بہادری پر کتاب لکھی جائے گی جو 4 اگست کو شہید ہوئے تھے اس لیے اس دن کو چنا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 950 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے، آپ کی پولیس ہے آپ نے ہی ساتھ دینا ہے، کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں جن کو روکنا ہے۔
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریس
کراچی میں پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈیفنس فیز 8 میں ریس کا انعقاد کیا گیا۔
5 کلومیٹر طویل ریس میں خواتین اور مردوں نے حصہ لیا جبکہ سندھ پولیس کے افسران، اہلکار اور عام شہری بھی ریس میں شریک ہوئے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر و دیگر افسران بے بھی شرکت کی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار