ایشیا اردو

چوہدری عبدالقیوم

 اختتامی مقابلوں کے پہلے روز فٹبال، رسہ کشی، والی بال،کیرم بورڈ، ٹیبل ٹینس کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے ان مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سابق کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان مقصود احمد خان کھچی تھے جبکہ کمانڈنٹ کالج گوہر مشتاق بھٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی مقصود احمد خان کھچی نے کہا کہ نوجوانوں کی جسمانی نشو و نما میں کھیل کلیدی اہمیت کے حامل ہیں پولیس ٹریننگ کالج میں جہاں نوجوان پولیس ملازمین کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے عہدہ برآں ہونے کی تربیت اور تعلیم دی جاتی ہے وہاں ان کی جسمانی نشوونما اور صحت برقرار رکھنے کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے بھر مواقع فراہم کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں برداشت کا عنصر اجاگر کرتے ہیں اور نوجوانوں کو چاک و چوبند رہنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں 
رسہ کشی کا فائنل مقابلہ ایدھی ونگ نے جیت لیا فٹ بال فائنل میچ میں ٹیپوونگ نے ایک کے مقابلہ میں تین گول  سے کامیابی حاصل کی والی بال میچ کا فائنل جناح ونگ نے 13 کے مقابلہ میں 21 پوائنٹس سے جیت لیاٹیبل ٹینس سنگل اور ڈبل  کے فائنل مقابلے ایدھی ونگ نے جیت لئے
 کیرم بورڈ سنگل اور ڈبل فائنل مقابلوں میں ٹیپو ونگ کامیاب رہا
پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت جوانوں نے سپورٹس ویک میں بھر پور جوش و خروش سے حصہ لیا نوجوانوں نے اپنی ٹیموں کی بڑھ چڑھ کر حوصلہ افزائی کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے تقریب میں ڈی ایس پی شعبان محمود بھٹی،ڈی ایس پی فیاض سنپال، ڈی ایس پی منصور عالم خان،پی ایس او عبدالنعیم ، ریزرو انسپکٹر رضوان مڑل، محبوب الٰہی ایڈووکیٹ اور شہباز محمد بھی موجود تھے
فائنل مقابلوں کے پہلے روز کھیلوں کے اختتام پر  مہمان خصوصی مقصود خان کھچی اور کمانڈنٹ کالج گوہر مشتاق بھٹہ نے جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی اور نظم و ضبط کو سراہا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار