ایشیا اردو

ملتان ڈویژن میں 13 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مھم کا افتتاح کمشنر ملتان ڈویژن  ڈاکٹرارشاد احمد نے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا اور شہریوں سے بات کرتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں7443 ٹیمیں19 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے  قطرے پلائیں گی۔
پولیو قطرے پلانے سےانکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پولیو فری پاکستان کیلئے والدین کا تعاون ناگزیر ہے۔اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے گھر گھر مھم کامیاب بنائیں۔انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ
میڈیا عوام الناس میں پولیو وائرس بارے آگاہی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ 3 روزہ مھم کے دوران ضلع ملتان میں 2991 ٹیمیں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر پولیو کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے.ضلع بھر کے ہسپتالوں، ڈسپنسری، بس اسٹینڈ،ویگن اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن پر مہم کے دوران 13 تا 17 دسمبر صبح 8 تا رات گئے تک پولیو ٹیمیں موجود رہیں گی۔ڈائیرکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی نے کہا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں کو قطرے پلائیں۔ڈویژن میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا اہداف حاصل کریں گے۔سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے کوئ بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ جائے تو حفاظتی ٹیکوں کے مرکز یا قریبی مرکز صحت سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ پولیو مہم کے دوران ٹیموں سے متعلقہ معلومات و شکایت 061-9200902,9200375 پر درج کروائ جاسکتی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سید محمد علی مہدی، ڈین چلڈرن ہسپتال کاشف چشتی،ایم ایس چلڈرن ہسپتال اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ بعد ازاں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈی سی ملتان عامر کریم خاں نے چلڈرن ہسپتال کے آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی کا دورہ بھی کیا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار