کیا آپ اپنے اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہونے پر پریشان رہتے ہیں؟
درحقیقت اسمارٹ فونز صارفین جس بات سے سب سے زیادہ پریشان رہتے ہیں وہ بیٹری کا جلد ختم ہونا ہوتا ہے۔
تو اس کی وجہ آپ کے فون میں موجود چند ایپس ہوسکتی ہیں جو بہت زیادہ مقبول بھی ہی
اینڈرائیڈ فونز کے لیے گوگل پلے اسٹور میں لاتعداد ایپس موجود ہیں مگر زیادہ تر افراد مقبول ایپس کو ہی ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں۔
ایک تحقیقی کمپنی پی کلاؤڈ نے ان ایپس کی فہرست تیار کی ہے جو اسمارٹ فون بیٹری کو سب سے زیادہ تیزی سے ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
یہ ایپس جتنی بھی مقبول ہوں مگر فون کی بیٹری لائف کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہیں۔
ویسے تو ان میں سرفہرست فٹ بٹ ایپ ہے مگر اس کا استعمال پاکستان میں نہ ہونے کے برابر ہے۔
تو اس فہرست میں ایسی ایپس جو پاکستان میں زیادہ استعمال ہوتی ہیں ان میں بیٹری لائف کو نقصان پہنچانے والی سرفہرست ایپ اسکائپ ہے جو بیک گراؤنڈ میں بہت زیادہ ریسورسز استعمال کرتی ہے۔
اس کے بعد فیس بک، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ، واٹس ایپ، زوم، یوٹیوب، ٹیلیگرام ، لائیکی اور لنکڈان قابل ذکر ہیں۔
یہ ایپس متعدد ریسورسز جیسے فوٹوز، وائی فائی، لوکیشنز اور دیگر کو استعمال کرتی ہیں، چاہے ڈارک موڈ استعمال کیا جارہا ہے مگر بیٹری کو بہت تیزی سے چوستی ہیں۔
ہر ایپ کو جب استعمال کیا جاتا ہے تو وہ زیادہ توانائی خرچ کرتی ہیں جس سے بیٹری پر دباؤ بڑھتا ہے اور ان کو استعمال نہ بھی کیا جارہا ہو تو بھی وہ بیک گراؤنڈ میں کام کرتی رہتی ہیں جس سے بھی بیٹری لائف متاثر ہوتی ہے۔
ان ایپس کو بیٹری چوسنے سے کیسے روکا جائے؟
ویسے ان ایپس کو ڈیلیٹ کرنا کوئی مثالی حل نہیں تو اس کا حل یہ ہے کہ سیٹنگز کے مینیو میں بیٹری میں جائیں اور بیٹری یوز ایج کا انتخاب کریں۔
وہاں یہ دکھایا جائے گا کہ فون میں انسٹال ایپس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیٹری کا کتنا حصہ استعمال کیا۔
اگر آپ کو لگے کہ کوئی ایپ بیٹری کو زیادہ چوس رہی ہے تو پھر اسے کلوز کرکے اپ ڈیٹ کو چیک کریں یا ڈیلیٹ کرنے پر غور کریں۔
ایک طریقہ فون کو ری اسٹارٹ کرنا بھی ہے، البتہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی وہ ایپ سب سے زیادہ بیٹری لائف کو چوس رہی ہو تو پھر ڈیلیٹ کرنا ہی بہترین آپشن ہوتا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار