ایشیا اردو

شعبہ امراض نسواں (وارڈ 16) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام دوران حمل مختلف امراض سے آگاہی کے حوالے سے پوسٹر بنانے کے مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز نے بھرپور حصہ لیا۔ وارڈ 16 نشتر ہسپتال کے کلاس روم میں منعقدہ اس ایک روزہ پوسٹر مقابلے میں جیوری کی سربراہی چیئر پرسن شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی جبکہ دیگر ممبران میں مذکورہ شعبے سے وابستہ سینئر کنسلٹنٹ شامل تھے۔ جیوری نے اس موقع پر تین بہترین پوسٹرز کا انتخاب کیا اور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے ڈاکٹرز میں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے انعامات تقسیم کیے اور پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ پوزیشن حاصل کرنے والے ڈاکٹرز میں ڈاکٹر حرا راشد، ڈاکٹر میمونہ سلیمان اور ڈاکٹر عبیرہ شامل تھی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار