مانٹرنگ ڈیسک

  واشنگٹن: 12 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ویب کیم کو بڑی مہارت سے ایک ایسے اسکینر میں بدلا گیا ہے جو اردو سمیت دنیا کی 180 زبانوں کی کتب اسکین کرکے اسے ڈجیٹل ڈیٹا میں تبدیل کر سکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی اس میں کئی خوبیاں موجود ہیں۔
اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسکیننگ کے دوران کتاب درمیان سے خمیدہ ہوتی ہے اور آخری جملے کے الفاظ پڑھنے کے قابل نہیں رہتے لیکن ایک خاص ٹیکنالوجی کی بدولت سیزر فینسی پرو اسکینر اور ویب کیم ہر صفحے کو مکمل طور پر ہموار کرکے اسکین کرتا جو ایک زبردست پیشرفت ہے۔
فی الحال یہ اہم ایجاد کراؤڈ فنڈنگ سے گزر رہی ہے جس کے کئی ماڈل تیار ہوچکے ہیں۔ اس کا پورا نام ’سیزرفینسی پرووژلائزر‘ ہے جس میں 12 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ ساتھ 330 ڈی پی آئی پر اسکیننگ کی سہولت موجود ہے۔ اس طرح کتاب کا شفاف اور بہترین اسکین حاصل ہوتا ہے۔
اپنے خواص کی بنا پر کمپنی نے اسے ڈاکیومنٹ کیمرہ بھی کہا ہے جس میں اسکینر کے تمام خواص موجود ہے۔ اس کی خاص کرو فلیٹ ٹیکنالوجی ازخود انداز میں صفحات کو سیدھا کر دیتی ہے اور اوسی آر ٹیکنالوجی دنیا کی درجنوں زبانوں میں چھپے ہوئے حروف کو ڈیجیٹل یونی کوڈ میں بدل سکتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک موٹی کتاب بھی چند منٹوں میں اسکین ہوسکتی ہے۔
یہ مشہور اسکینر بنانے والی کمپنی ہے جو اس سے قبل ساڑھے تین لاکھ سے زائد اسکینر فروخت کرچکی ہے۔ تاہم اب جدید اسکینر پیش کیے گئے ہیں۔ تاہم اس جدید ویب کیم اسکینر کی قیمت 149 ڈالر رکھی گئی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار