ایشیا اردو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، اس بار عام انتخابات کے لئے 24 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان ہے جبکہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ عام انتخابات میں ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 82لاکھ تھی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار