سپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ (ن) ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اس وقت سیاست میں تقسیم ہو چکی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہاں دو قسم کی تقسیم ہے، ایک تقسیم ترقی اور مفاہمت کی بات کر رہی ہے جبکہ دوسری تقسیم میرے نزدیک گمراہی کے راستے پر کھڑی ہے، دوسری تقسیم کہتی ہے جلاؤ گھیراؤ کرے، عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچاؤ۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں، 25 کروڑ لوگوں کی غربت اور بیروزگاری کا حل ڈھونڈنا ہے، میرا مولانا فضل الرحمان کیلئے بڑا احترام ہے ان کی ایک سیاسی بصیرت ہے، میں نے بہت کچھ مولانا فضل الرحمان سے سیکھا ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی عناصر کی جانب سےعلما کو برے برے ناموں سے پکارا گیا، مولانا فضل الرحمان کے شکوے کچھ لوگوں اور کچھ اداروں کے ساتھ ہیں، یہ تمام شکوے ڈائیلاگ کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ آپ کو بیٹھنا پڑے گا اور ڈائیلاگ کرنا ہونگے ورنہ آپ جھگڑے میں رہیں گے، ہم اتحادی اور مفاہمت پر بھی چلے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار