مانٹرنگ ڈیسک

عبداللہ ہمدوک نے ٹیلی وژن پر خلاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سویلین حکومت کی بحالی میں ناکامی پر عہدہ چھوڑ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی سے روکنے کی پوری کوشش کی لیکن جو کچھ بھی کیا گیا ویسا نہیں ہوا۔ اقتدار سنبھالنے والے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا، احتجاج پر 21 نومبر کو ہمدوک کو دوبارہ منصب وزرات عظمیٰ دیا گیا تھا۔
ایک ماہ قبل ہی ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں میں طے پانے والے معاہدے کے تحت معزول وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو بحال کرنے اور قید سیاسی رہنماوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا گیا تھا۔ لیکن اس معاہدے کو جمہوریت پسند جماعتوں اور ہزاروں لوگوں کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا، اور مظاہرے شروع ہو گئے تھے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار