ایشیا اردو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کے ساتھ کوئی فیصلہ کریں گے۔
نیوز کانفرنس کے دوران پی سی بی میں تبدیلیوں کے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نئے نئے آئے تھے، اس لیے ہمارا خیال تھا کہ انہیں موقع ملنا چاہیے تا کہ وہ اپنی کارکردگی دکھا سکیں۔
شہباز شریف کہنا تھا کہ پانچ ، چھ ماہ کوئی زیادہ وقت نہیں ہوتا، اس معاملے پر ہم مشاورت کے ساتھ کوئی فیصلہ کریں گے۔
خیال رہےکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار