ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام سرکاری پریسوں میں تسلی بخش طریقے سے جاری ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 16 جنوری سے شروع ہوا تھا، سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کی مدد سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہوچکا، بیلٹ پیپرز کی ترسیل سڑک اور ہوائی دونوں ذریعوں سے جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی 2 فروری تک مکمل ہو جائے گی، اب تک 9 لاکھ 76 ہزار پولنگ عملے میں سے 9 لاکھ 70 ہزار کی تربیت مکمل ہوچکی، بقیہ عملے کی تربیت اگلے چاردن میں مکمل ہوجائے گی۔
الیکشن کمیشن نے کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے مابین تصادم اور فائرنگ، صوابی میں پوسٹل بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس لے لیا، چیف سیکرٹریز اورآئی جیز سے واقعات کی رپورٹ طلب کرلی، واقعات میں ملوث افراد کیخلاف ایف آئی آرکے اندراج اور قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار