ایشیا اردو

پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ سربراہ شعبہ میڈیسن و رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی مدت ملازمت پوری ہونے پر گزشتہ روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔  اس حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ سمیت سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ طبی مہارت و پیشہ وارانہ صلاحیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ آپ نے جدوجہد‘ دیانتداری‘ لگن سے نشتر یونیورسٹی میں فرائض سر انجام دئیے ہیں۔ دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں گزرا ہوا ایک ایک لمحہ یادگار ہے۔ میں نے اپنی بساط کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرنےکی ہرممکن کوشش کی اور یونیورسٹی کے رفقاء نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔ ان کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر فیکلٹی ممبران مین گیٹ پر اکھٹے ہوئے اور اپنی نیک خواہشات کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کو الوداع کہا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار