ایشیا اردو

عبدالحکیم  موٹروے انٹرچینج کے ساتھ ایس این ٹی کے مرکزی راہنما سید محمد رضا شاہ نے اپنی شادی پر برات روک کر سرائیکی صوبہ کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر دلہا نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ جب تک ہمارا تیئس اضلاع پر مشتمل سرائیکی صوبہ نہیں بنتا سرائیکستان نوجوان تحریک کا احتجاج جاری رہے گا اور روز بروز بڑھے گا ۔مظاہرین سے چئیرمین ایس این ٹی مہر مظہر عباس کات ۔مرکزی راہنما سبطین خان لنگاہ ۔مہر خضر ملاح۔تحصیل صدر مہر قسور مچڑ۔مہر ارشد سیال ۔مہر ساجد مہدی ترگڑ۔ و دیگر راہنماوں نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ہر وعدے میں جھوٹی نکلی ھے سرائیکی وسیب سے صوبے کا وعدہ کر کے مکر گئی ھے اور سیکرٹریٹ کا بھی جھوٹا لولی پاپ دیا ھے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ ہمارے وسیب کے ساتھ مذاق بند کیا جائے حکومت نے سیکرٹریٹ کا بھی جھوٹ بولا ھے اور ابھی تک کسی ایک سیکرٹری کوبھی اختیار نہیں دیے گئے ۔انہوں نے کہا ہمارے وسیب کے نمائندے بے حس ہیں اور وسیب کے لیے آواز بلند کرنے کی ہمت نہیں ھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارا الگ صوبہ بنائے ورنہ سرائیکی وسیب کے نوجوان سارے وسیب کی اہم شاہراوں کو بند کرنے پر مجبور ھو جائیں گے۔مظاہرے میں سید اقبال شاہ ۔سید گل شاہ ۔سید فخر امام شاہ ۔سید حسنین شاہ۔حاجی مشتاق شاہ۔ملک مختار جعفری۔گل شیر خان  ۔سید فیصل امام ۔سید محسن رضا ۔میاں آصف سہو۔اللہ دتہ پہوڑ۔ ۔حسن رضا بھٹی سید علی گیلانی سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار