مانٹرنگ ڈیسک

بھارتی کسانوں کا احتجاج کامیاب ہوگیا اور مودی سرکار نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے لوک سبھا سے تینوں قوانین کو کالعدم قرار دلوانے کا بل منظور کروالیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر زراعت نریندر سنگھ نے بل لوک سبھا میں پیش کیا،بل پر بحث کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے لوک سبھا میں شور شرابہ بھی کیا۔
اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا کہ بی جے پی نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کی خاطر قوانین منسوخ کئے ۔
دوسری جانب بھارتی کسانوں نے مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے دیگر مطالبات پورے ہونے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار