ایشیا اردو

 چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہر احتجاج کے اعلان سے لگتا ہے 90ء کی دہائی کے لاہور میں پہنچ گئی ہوں۔
جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’پرانا پاکستان‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کیے گئے ٹویٹ میں کہا کہ میرے گھر کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے، میرے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر نسلی منافرت پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے۔
Protests outside my house, targeting my children, antisemitic abuse on social media…. It’s almost like I’m back in 90s Lahore. #PuranaPakistan pic.twitter.com/0R2YOPcQrJ
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 15, 2022
جمائما کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ میں 90ء کی دہائی کے لاہور میں واپس پہنچ گئی ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لندن میں جمائما کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار